ETV Bharat / state

Droupadi Murmu بنگلہ زبان سن کر لگتا ہے کہ میں اپنے گاؤں میں ہوں: صدر جمہوریہ - تقریر کے آغازمیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا شکریہ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج بنگالی زبان کے تئیں اپنے خصوصی لگاؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ زبان بولنے والوں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں بنگالی زبان سننا بہت ہی زیادہ پسند ہے۔ بنگال کے دو روزہ دورے کے موقع پر صدر جمہوریہ کو کلکتہ شہر کی طرف سے استقبالیہ دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے یہ کہتے ہوئے اس استقبالیہ تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے کہ جنہوں نے ووٹ نہیں دیا ہے انہیں استقبالیہ دینے کا حق نہیں ہے۔ Droupadi Murmu

بنگلہ زبان سن کر لگتا ہے کہ میں اپنے گائوں میں ہوں:صدر جمہوریہ

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 11:52 AM IST

کولکاتا: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنی تقریر کے آغاز میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیلور مٹھ جانے کے لیے بے تاب ہیں۔ بیلور مٹھ نے بنگال کے کلچر کی پرورش کی ہے۔ صدر جمہوریہ نے بنکم چندر چٹرجی، رابندر ناتھ ٹیگور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنگال عظیم شخصیات کی سرزمین ہے۔ سبھاش چندر بوس اور شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی جائے پیدائش کا دورہ کرکے میں خوش قسمت محسوس کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خودی رام بوس کا تعلق بھی اسی سرزمین سے تھا۔ جنہوں نے ملک کے لیے قربانی دی اور کم عمر میں شہید ہونے والوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بنگالی زبان بہت پیاری لگتی ہے۔ جب میں یہ زبان سنتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں گاؤں کے آس پاس ہوں۔ ایسی ہی اس زبان کی خوشبو ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے ستیہ جیت رائے، سوربھ گنگوپادھیائے کا نام لیا۔ بنگال کی عزت نفس اس کی پہچان ہے۔ خودی رام بوس کو صرف 18 سال کی عمر میں مادر ہند کے لیے پھانسی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ کے دلکش گانے کسے سننا پسند نہیں ہے جب بھی یہ زبان میرے کانوں میں آتی ہے تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں اپنے گاؤں ضلع کے قرب و جوار میں ہوں۔ ایسی ہی اس زبان کی خوبصورتی، ایسی ہی اس کی خوشبو۔

یہ بھی پڑھیں:President Murmu Visit Thakur Bari صدر جمہوریہ جوڑا سانکو میں ٹھاکر باڑی کا دورہ کیا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی میں سب کو برابر سمجھنا، سب کو عزت دینا، سب کو گلے لگانا جیسی خوبیاں ہیں۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں آج والہانہ استقبال کے لیے آپ سب کی شکر گزار ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.