ETV Bharat / state

کانگریس اور ترنمول کے درمیان شدید لفظی جنگ

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کو بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا۔

pradesh congress president and tmc clash verbally
کانگریس اور ترنمول کے درمیان لفظی جنگ شدید
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 7:59 AM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ عروج پر ہے۔

دونوں پارٹیوں کی حانب سے ایک دوسرے کے خلاف جم کر بیان بازی کرنے کے ساتھ ساتھ الزام تراشی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

ہگلی ضلع کے شری رام پور سے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے پردیش کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری پر زبردست لفظی حملہ کیا۔

ادھیر رنجن چودھری کو بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کے اشارے پر کام کرتے ہیں۔ ادھیر رنجن چودھری بی جے پی کے خلاف کچھ نہیں کہتے ہیں خاموشی کی وجہ کیا ہے۔

وہیں مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگال کی عوام کو پتہ ہے کون کس کا ایجنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف پارلیمنٹ میں ووٹ دینے کا وقت آتا ہے تو ممتابنرجی کے ارکان پارلیمان بائیکاٹ کر کے چلے جاتے ہیں۔

پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ کسی کو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی میرے ساتھ میڈیا کے سامنے چند موضوع پر بحث بازی کر لے بنگال کے عوام کو بھی پتہ چل جائے گا کہ پارلیمنٹ میں کون کس کی حمایت کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.