ETV Bharat / state

Number Of Trains Cancelledبردوا ن اسٹیشن پر بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے ٹرین کی آمد و رفت میں رخنہ - مغربی بنگال کے بردوان میں بجلی کی سپلائی

بردوان میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریلوے ذرائع کے مطابق بجلی کی خرابی کے باعث تمام ٹرینیں بند ہوگئیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Number Of Trains Cancelled

بردوا ن اسٹیشن پر بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے ٹرین کی آمد و رفت میں رخنہ

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 12:22 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے بردوان میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریلوے ذرائع کے مطابق بجلی کی خرابی کے باعث تمام ٹرینیں بند ہوگئیں، لوکل ٹرینوں کے ساتھ ساتھ لمبی دوری کی ٹرینیں بھی پھنس گئی ہیں۔ ٹرینیں نہ صرف بردوان ریلوے اسٹیشن پر رک گئیں بلکہ قریبی اسٹیشنوں پر بھی رک گئی ہیں۔Power Block In Durgapur Section,Number Of Trains Cancelled

جمعہ کی صبح بجلی کٹ جانے کی وجہ سے کئی ٹرینیں بردوان اسٹیشن پر پھنس گئیں۔بردوان ہوڑہ کورڈ اور مین برانچ پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ بردوان سے کوئی ٹرین نہیں چل سکی۔بردوان رام پورہاٹ اور بردوان آسنسول برانچوں میں بھی یہی صورتحال ہے۔ لمبی دوری اور لوکل ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر روک گئیں۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک ٹرین کی آمدورفت مکمل طور پر بند رہی۔ بردوان جیسے اہم اسٹیشن پر اتنی دیر تک تمام ٹرینوں کو روکنا ناقابل تصور ہے۔ لیکن ایسا ہی ہوا۔ صبح 6 بجے سے اپ اور ڈاؤن لائن پر کوئی ٹرین نہیں چل رہی تھی۔ ایسٹرن ریلوے کے پبلک ریلیشن آفیسر ایکلویہ چکرورتی نے بتایا کہ بجلی کٹ جانے کی وجہ سے ٹرین کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ تاہم، صبح 7 بجکر 40 منٹ سے ٹرین کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Local Train Derailed سیالدہ میں لوکل ٹرین حادثہ کے بعد ڈرائیور معطل

بہت سے لوگ لوکل ٹرینوں سے روزگار اور کام کیلئے سفر کرتے ہیں اور بہت سے لوگ علاج کے لیے ٹرین پکڑنے آتے ہیں۔ لیکن ٹرین کو کافی دیر تک روکے جانے کی وجہ سے انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ بہت سے لوگوں کو ٹرین کے لیے دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ ٹرین7.40کے بعد چلنا شروع ہوئی لیکن اسے معمول پر آنے میں کافی وقت لگا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ کئی ٹرینیں پہلے ہی منسوخ ہو چکی ہیں اور ریلوے کا کام وقفے وقفے سے جاری ہے۔ یہ جمعہ کی صبح کا مسئلہ ہے۔ جس کے نتیجے میں نہ صرف روزمرہ کے مسافروں بلکہ لاتعداد مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔Power Block In Durgapur Section,Number Of Trains Cancelled

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.