کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگ اپنے اپنے طریقے سے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں سڑکوں پر اتر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے دیب راج پور میونسپلٹی کے اسلام پور علاقے میں سڑکوں پر چسپاں کیے گئے اسرائیل کے جھنڈے پائے گئے جہاں صہیونی جھنڈے پر جوتوں اور چپلوں کے ذریعہ روندا گیا، ان پر ہیٹ اسرائیل لکھا ہوا تھا۔
دیب راج پور میونسپلٹی کے اسلام پور علاقے میں اسرائیل کے جھنڈوں کے پائے جانے کی اطلاع مقامی تھانے کی پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ دیب راج پور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی انوپ کمار ساہا نے اس معاملے میں ملوث نامعلوم لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی حرکت کی مذمت کی جانی چاہیے
یہ بھی پڑھیں: Former AMU Student Murad Injured اے ایم یو کے سابق طالب علم مراد اسرائیلی حملے میں زخمی
دبراج پور کے میئر پیوش پانڈے نے خبر سنتے ہی پوسٹروں کا معائنہ کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر گئے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ کیا اس نے ٹھیک نہیں کیا۔ میں پولیس سے اس معاملے کو دیکھنے کے لیے کہہ رہا ہوں۔ حکمران اور اپوزیشن دونوں جماعتوں نے پولیس سے اس معاملے کو دیکھنے کی درخواست کی ہے، لیکن انتظامیہ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔