ETV Bharat / state

ڈاکٹر امریتہ سین کو لے کر سیاست بند کی جائے: بمان بوس - ترنمول کانگریس

لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے آج کہا کہ نوبل برائے معاشیات انعام یافتہ ڈاکٹر امریتہ سین نہ صرف بنگال بلکہ قومی ہیرو ہیں ان کو لے کر سیاست بند کی جائے۔

ڈاکٹر امریتہ سین کو لے کر سیاست بند کی جائے: بمان بوس

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 9:38 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان نوبل برائے معاشیات انعام یافتہ امریتہ سین شانتی نیکیتن کی زمین پر مبینہ قبضے کو لے سرخیوں میں بنی ہوئیں ہیں۔

نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امریتہ سین کی حمایت میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کانگریس، لفٹ فرنٹ جماعتیں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امریتہ سین کی حمایت میں آگئی ہیں۔

اس تعلق سے لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے آج کہا ہے کہ ڈاکٹر امریتہ سین کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی جو سیاسی کھیل شروع کی ہے اسے فوراً بند کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امریتہ سین کی قد کا خیال رکھنا چاہیے۔ وہ 80 برس کے ہو چکے۔اس عمر میں انہیں بدنام کرنے والوں کو بھاری خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی کو نبنو میں بلا کر سوال جواب کرنا چاہیے۔ وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی سے ڈاکٹر امریتہ سین کو شانتی نیکیتن کی زمین پر مبینہ قبضے کو لے کر لکھے گئے خط پر وضاحت کرنے کی ہدایت دی جانی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.