مغربی بنگال کے شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم نے کہا ہے کہ امپھان طوفان سے تباہ ساحلی اضلاع کی بازآبادکاری کے لئے مرکز سے منظور شدہ رقم کو لے کر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے مئی مہینے میں بنگال کے ساحل سے متصل اضلاع میں طوفان کے بعد حالات اب بھی خراب ہیں.
ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے بغیر کسی مدد کے طوفان سے تباہ اضلاع میں بازآبادکاری کا کام کیا ہے.
کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو کے مطابق مرکزی حکومت نے پانچ ماہ کے بعد راحت پیکج دینے کا اعلان کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی تعریف کی بات نہیں ہے .مرکزی حکومت پانچ مہینہ پیھچے ہے،اگر ریاستی حکومت ذمہ داری لے کر بازآبادکاری کا کام نہیں کرتی تو طوفان سے متاثرہ علاقوں کے لوگ اب بھی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہوتے ہیں.
ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ طوفان کے سبب جنوبی 24 پرگنہ, شمالی 24پرگنہ ضلع, مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی پور میں جتنی تباہی مچی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے.
ان چاروں اضلاع میں راحت اور بازآبادکاری کے لئے 2707 کروڑ روپے بہت ہی کم ہیں اس کے لئے تقریباً 85 ہزار کروڑ روپے کی ضرورت ہے. ریاستی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت اگر جی ایس ٹی کی رقم مغربی بنگال کی حکومت کو دیتی ہے تو ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے.
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو جی ایس ٹی کی 58 ہزار کروڑ روپے ریاستی حکومت کو ادا کرنا ہے. لیکن جان بجھ کر اس میں دیر کی جا رہی ہے.
فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ 2707 کروڑ روپے مرکزی حکومت کے ہیں. اس پر بی جے پی کے ریاستی رہنماوں کو بیان بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے.
بنگال میں راحت پیکج پر سیاست
وزیر فرہاد حکیم نے امپھان طوفان سے تباہ اضلاع میں بازآبادکاری کے لئے آئی رقم کو لے کر مرکزی حکومت پر تنقید کی۔