ETV Bharat / state

'گنگولی کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سیاسی دباؤ' - ذہنی دباؤ کے سبب ہی سوربھ گنگولی کو دل کا دورہ

سی پی ایم کے رہنما اور سابق وزیر اشوک بھٹاچاریہ نے کہا کہ مخصوص سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے دباؤ کی وجہ سے سوربھ گنگولی کو دل کا دورہ پڑا۔

سی پی ایم کے رہنما اشوک بھٹاچاریہ اور سوربھ گنگولی
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 5:37 PM IST

مغربی بنگال میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی کی بیماری پر بھی پر سیاست کا بازار گرم ہے۔

پورا ملک ایک طرف سوربھ گنگولی کی جلد سے جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہے تو وہیں، دوسری طرف بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو دادا کے نام پر سیاست کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

اسی درمیان سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیئرمین اشوک بھٹاچاریہ نے کہا کہ سوربھ گنگولی سے گھریلو رشتہ ہے۔

مجھے معلوم ہے کہ وہ آسانی سے ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔ وہ ایک مضبوط قوت ارادی والے انسان ہیں۔

sourav ganguly
سوربھ گنگولی

انہوں نے کہا کہ کولکاتا کے میدانوں سے نکل کر انگلینڈ کے تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں مسلسل تین سنچری بنا نے والے دادا کا دل اتنا کمزور نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سچائی یہ ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ایک مخصوص سیاسی جماعت اور بیرونی سیاسی رہنماؤں کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں آ گئے تھے۔

اشوک بھٹاچاریہ کے مطابق اسی ذہنی دباؤ کے سبب ہی سوربھ گنگولی کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں ہسپتال جانا پڑا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس سیاسی جماعت میں اپنی بدولت حکومت بنانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔

چند سیاسی رہنما مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے لیے سوربھ گنگولی کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانے کی سازش کر رہے تھے۔

لیکن سوربھ گنگولی بہت پہلے ہی واضح لفظوں میں کہہ چکے تھے کہ سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ وہ سوربھ گنگولی کی طرح زندگی گزارنے کو ترجیح دیں گے۔

اشوک بھٹاچاریہ نے کہا کہ مغربی بنگال کی مقامی سیاسی جماعتوں نے کبھی بھی سوربھ گنگولی کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

مزید پڑھیں:

یوپی کے نائب وزیراعلیٰ بھی سورو گنگولی کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے

مغربی بنگال کی سیاسی جماعتوں میں اپنے دم پر حکومت سازی کی بھر پور صلاحیت ہے۔ بیرونی ریاستوں کے رہنماؤں کو انتخابی تشہیر کے لئے اداکاروں اور کھلاڑیوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ مغربی بنگال کی سیاست میں ان سب چیزوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.