ETV Bharat / state

سیاسی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی

مغربی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج تمام سیاسی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر سے ملات کی اور پر امن انتخابات کرانے کی اپیل کی۔ اس دوران تمام رہنماؤں نے ریاست میں نظم و نسق کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سیاسی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی
سیاسی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 9:10 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج کولکاتا میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا سے ملاقات کی۔

اس دوران سیاسی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا، جس کے بعد الیکشن کمشنر نے ریاست کے آئی جی گیانونت سنگھ سے امن و امان پر تفصیلی جانکاری طلب کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔

وہیں الیکشن کمشنر نے آئی جی گیانونت سنگھ سے پوچھا کہ ریاست میں 50 ہزار کے قریب غیر ضمانتی وارنٹ ہونے کے باوجود بھی صرف 8 سے دس ہزار گرفتاریاں ہی کیوں ہوئیں ہیں۔

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے چیف الیکشن کمشنر سے اپنے ملاقات پر کہا کہ 'ریاست میں الیکشن کو لے کر ہمارے کچھ خدشات ہیں۔ جس کے حل کے لئے ہم نے الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے دیکھا ہے کہ 'بنگال کے سرحد سے لگے علاقوں میں بی ایس ایف کے لوگ دیہی علاقوں میں جاکر ایک خاص جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لئے لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بی جے پی کے رہنما کہہ رہے ہیں کہ ووٹر لسٹ میں ہزاروں روہنگیا اور بنگلہ دیشی ووٹر کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ فہرست الیکشن کمیشن نے تیار کی ہے۔ اس طرح وہ الیکش کمیشن کو ہی ذمہ دار ٹہرا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:

فرہاد حکیم کا بی ایس ایف پر گاؤں کے لوگوں کو پریشان کرنے کا الزام

بی جے پی رہنما مکل رائے نے کہا کہ 'الیکشن کمیشن کے ساتھ میٹنگ سود مند رہی، انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات پر امن اور غیر جانبدارانہ ہو اس بات کی ہم نے گذارش کی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلپ گھوش نے کہا کہ ہم نے کمیشن سے کہا ہے کہ آئندہ مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر امن ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.