ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ: گروہی تصادم میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 12:51 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ میں گروہی تصادم میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

شمالی 24 پرگنہ: گروہی تصادم میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی
شمالی 24 پرگنہ: گروہی تصادم میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے جاری سیاسی تصادم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

بیرکپور پارلیمانی حلقہ خاص طور پر بھاٹ پاڑہ علاقے میں گزشتہ تین مہینوں سے جاری سیاسی تصادم میں اب تک نصف درجن افراد کی موت ہو چکی ہے جب کہ درجنوں لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ میں گروہی تصادم میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھاٹ پاڑہ کے 29 نمبر ریلوے گیٹ کے قریب شرپسندوں کے دو گروپ میں جھڑپ ہوگئی۔ اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی۔ وہیں بتایا جاتا ہے کہ اس جھڑپ میں بموں سے بھی حملہ کیا گیا۔

حالات پر قابو پانے کے لئے پہنچے پولیس اہلکاروں پر بھی بم پھینکے گئے، جس کے سبب پولیس آفیسر سبرتو گوسوامی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ زخمی پولیس افسر کو پہلے بھاٹ پاڑہ اسٹیٹ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں حالات بگڑنے پر بیرکپور کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

دوسری طرف بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.