ETV Bharat / state

'بائیں محاذ کی اساتذہ کوحمایت کااعلان'

تنخواہ میں اضافہ کولے کر اساتذ ہ کی بھوک ہڑتال کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج کے سبب معاملہ سنگین ہو گیاہے۔ باشندوں کے احتجاج پر پولیس نے اساتذہ کوحراست میں لے لیا۔

author img

By

Published : Nov 7, 2019, 4:10 PM IST

'بائیں محاذ کی اساتذہ کوحمایت کااعلان'

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کےباگاجتین کے سوبودھ چندملک روڈ پرتنخواہ کولے کر احتجاج پر بیٹھے اساتذہ کے خلاف مقامی تھانے کی پولیس نے مقامی باشندوں کی شکایت پر کارروائی شروع کردی ۔

پولیس نے کارروا ئی کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو زبردستی روڈ سے ہٹادیا اور حراست میں لے لیا ۔ پولیس کی کارروا ئی کے خلاف اساتذہ نے احتجاج کیا۔

مغربی بنگال بائیں محاذ کے سنئیر رہنما سوجن چکرورتی نے اساتذہ کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کے خلاف پولیس کارروائی جائزنہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اساتذہ اپنے جائزمطلبے کو لے کر احتجاج کررہے تھے۔چند لوگوں کی شکایت کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور اساتذہ پراحتجاج ختم کرنے کے لئے دبا وٗ بنایا۔

بائیں محاذ رہنما کاکہنا ہے کہ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت اساتذہ جو وعدہ کیا تھا اسے نبھانے میں وہ پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔

سوجن چکرورتی کے مطابق ترنمول کانگریس نے حکومت میں آنے سے قبل اساتذہ سے ان کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک پورا نہیں کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کی شکایت پر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے وہ اس محلے کے رہنے والے نہیں ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی بالکل غلط ہے ۔

بائیں محاذ کے رہنما کاکہناہے کہ اساتذہ کے مطالبے جائز ہے ۔اساتذہ نے صرف تنخواہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تواس میں غلط کیا ہے ۔ انہیں جائزمطالبے کے لیے احتجاج کرنے کی سزادی جارہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.