اراسات تھانہ کے چپا ڈالی علاقے میں پولیس نے بی جے پی کے حامیوں کے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے پتلا نذرآتش کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا.
مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے باراسات تھانہ کے چپا ڈالی علاقے میں بی جے پی کے حامی احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی ۔
جس سے آمدرفت ٹھپ پڑ گئی. بی جے پی کے حامی احتجاج اور ناکہ بندی کے دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی کے پتلے کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی. پولیسن حرکت میں آئی اور بی جے پی کے حامیوں سے پتلا چھن کر اپنے قبضے میں لے لیا.
پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں کو صرف احتحاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن وہ سڑکوں کی ناکہ بندی کردی.
انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی کے سبب آمدرفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی. لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا.پولیس کے مطابق اس کے باوجود بی جے پی کے حامی بیچ سڑک پر پتلا نذر آتش کرنے کی کوشش کی. اس پر کارروائی کی گئی.
:دوسری طرف بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ پرامن طریقے سے احتجاج کیا جا رہا تھا .کسی کو بھی اس سے کوئی پریشانی نہیں ہو رہی تھی. انہوں نے کہا کہ پولیس جان بجھ کر مداخلت کی اور احتجاج کو بیچ میں ہی ختم کروا دی گئی۔
اس کے ساتھ ہی پولیس نے پتلا نذرآتش کرنے نہیں دیا. بی جے پی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ پولیس یکطرفہ کارروائی کر رہی ہے ۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چند پولیس اہلکار ترنمول کانگریس کے حامی بن گئے ہیں.