مغربی بنگال کے مالدہ ضلع انتظامیہ دفتر کے سامنے معطل ملازمین کی دوبارہ بحالی کو لے کر احتجاج کر رہے مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج سے افراتفری مچ گئی۔ پولیس کے لاٹھی چارج میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
دراصل شام کے وقت ضلع انتظامیہ دفتر کے سامنے صفائی ملازمین اپنے 48 معطل مزدوروں کی دوبارہ بحالی کو لے کر احتجاج کر رہے تھے۔صفائی ملازمین احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے ملاقات کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔
وہیں پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے لاٹھی چارج کر دیا۔ جس کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔ پولیس کے لاٹھی چارج میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں، جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 'احتجاج کے دوران صفائی ملازمین زبردستی دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔'
وہیں صفائی ملازمین تنظیم کے صدر لو کمار کا کہنا ہے کہ 'بغیر کسی نوٹس کے 48 مزدوروں کو معطل کر دیا گیا۔ انتظامیہ اس کے بارے میں کسی کو اطلاع نہیں دی۔'
انہوں نے کہا کہ 'جب تک معطل مزدوروں کی دوبارہ بحالی نہیں ہوتی ہے، اس وقت تک ہمارا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مزدور تنظیم کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'ہم ہمارے بھائیوں کے حق دفاع کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔'
وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ 'ضلع انتظامیہ دفتر کے سامنے اب کسی کو احتجاج کرنے کی احازت نہیں ملے گی۔'