ETV Bharat / state

SSC Candidates Demand Jobs in Kolkata: ایس ایس سی میں کامیاب امیدواروں پر نبنو مارچ کے دوران لاٹھی چارج

author img

By

Published : Mar 4, 2022, 5:47 PM IST

Updated : Mar 4, 2022, 5:58 PM IST

اسکول سروس کمیشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے ملازمت نہ ملنے کے خلاف آج کالج اسٹریٹ سے اسٹیٹ سیکریٹریٹ نبنو تک مارچ کے لیے 300 امیدوار جمع ہوئے۔ کالج اسٹریٹ میں ان لوگوں نے احتجاج شروع کیا تھا کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ SSC Candidates Demand Job

ایس ایس سی میں کامیاب امیدواروں پر نبنو مارچ کے دوران پولیس نے کیا لاٹھی چارج

کولکاتا: مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے اب تک ملازمت نہ ملنے کے خلاف 300 افراد کالج اسٹریٹ سے اسٹیٹ سیکریٹریٹ نبنو تک مارچ کے لیے جمع ہوئے۔

ویڈیو

کالج اسٹریٹ میں ان لوگوں نے احتجاج شروع ہی کیا تھا کہ پولیس احتجاج کرنے والے کو روکنے کی کوشش کرنے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے پولیس اور ایس ایس سی کامیاب امیدواروں کے درمیان زبردست تصادم شروع ہو گیا اور کالج کا علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

اس دوران مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا اور 30 افراد کو گرفتار کر کے لال بازار لے گئی۔ SSC Candidates Demanding Job

واضح رہے کہ ریاست مغربی بنگال کے سکنڈری و ہائر سکنڈری اسکولوں میں چھ برسوں سے اساتذہ کی تقرتی نہیں ہوئی ہے۔ اسکول سرورس کمیشن اساتذہ کی تقرری کرتی ہے اور اس سلسلے میں مقابلہ ذاتی امتحان بھی کمیشن ہی منعقد کرتی ہے۔ لیکن گذشتہ چھ برسوں سے اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کے لیے امتحانات نہیں کرائے گئے ہیں۔

ایک طرف اسکولوں میں اساتذہ کے سبکدوش ہونے سے آسامیاں خالی ہیں اور طلباء کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، تو وہیں اسامیوں پر بھرتی نہ ہونے کے سبب طلبا کی تعلیم و تدریس پر اثر پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب اسکول سروس کمیشن کے گروپ ڈی اور سی میں ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی بدعنوانیاں عروج پر ہیں۔ حکومت تعلیم کے شعبہ کو کارپوریٹ کے حوالے کرکے اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی کر رہی ہے۔ ٹیچرز کی نوکری کے لیے ہزاروں پڑھے لکھے غریب بے روزگار نوجوان گھر زمین بیچ کر بی ایڈ کر رہے تاکہ ان کو ٹیچر کی نوکری مل سکے، لیکن دوسری جانب اساتذہ کی تقرری کے لیے اسکول سروس کمیشن کی جانب سے امتحانات لگاتار کئی برسوں سے نہیں کرائے جا رہے ہیں۔'

نا امید ہوکر آخر کار طلباء احتجاج و مظاہرہ کرنے کے لیے سڑکوں پر اتری ہے۔ اسکول سرورس کمیشن کے امتحانات کرانے کے لئے سرکاری کے متعلقہ افسران اور وزیر تعلیم سے بھی رابطہ کیا گیا، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ جس کے بعد آج ان لوگوں نے اسٹیٹ سیکریٹریٹ نبنو مارچ کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں کالج اسٹریٹ میں 300 سے زائد ایس ایس سی میں کامیاب امیدوار جمع ہوئے۔

پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔ پولیس نے پھر لاٹھی چارج کی اور 30 مظاہرین کو گرفتار کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار لے گئی۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 4, 2022, 5:58 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.