ETV Bharat / state

نبنو مارچ کے دوران لیفٹ کے کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج - ڈورینہ کراسنگ دھرم تلہ

بایاں محاذ کے طلبہ و نوجوان تنظیموں کی جانب سے بے روزگاری، تعلیم اور نوکری کے مطالبے پر آج نبنو مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایس ایف آئی اور ڈی وائی ایف آئی کے حامی بڑی تعداد ميں اس مارچ میں شامل ہوئے۔ لیکن پولیس نے مارچ کو ڈورینہ کراسنگ پر ہی روک دیا جس کے بعد پولیس اور بایاں محاذ کے حامیوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

police lathi charge on left supporters during nabanno march
نبنو مارچ کے دوران بایاں محاذ حامیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 7:38 PM IST

بایاں محاذ کے مختلف طلبہ اور نوجوان تنظیموں کی جانب سے ریاستی کے خلاف متعدد مطالبات کو لیکر نبنو مارچ کا اعلان کیا تھا۔ آج صبح سے ہی بایاں محاذ کے حامی نبنو مارچ میں شامل ہونے کے لئے کولکاتا میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ پولیس نے بھی ان کو روکنے کے لئے ایک دن قبل ہی تیاریاں شروع کردی تھی۔

نبنو مارچ کے دوران بایاں محاذ حامیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

نبنو سے پانچ کیلو میٹر قبل ہی پولیس نے ان کو روکنے کے لئے دھرم تلہ میں بڑے پیمانے پر بیریکیڈنگ کر دی تھی۔ دھرم تلہ کے ڈورینہ کراسنگ پر بایاں محاذ حامیوں کو پولیس نے روک دیا جس کے نتیجے میں بایاں محاذ حامیوں اور پولس کے درمیان بڑے پیمانے پر تصادم شروع ہو گیا۔

ان کو روکنے کے لیے پولیس کی طرف سے احتجاجیوں پر واٹر کینن اور آنسو گیس کے گولے داغے گئے اور ان پر پولیس کی طرف دے شدید طور پر لاٹھی چارج کیا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بایاں محاذ حامی زخمی ہوئے ہیں۔

بایاں محاذ کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس نے بلا وجہ بایاں محاذ حامیوں پر لاٹھی چارج کیا اور خواتین کو بھی نہیں بخشا گیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بایاں محاذ حامیوں کی طرف سے پولیس پر پتھر بازی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.