مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں پولیس اور ایس ٹی ایف نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران غیر قانونی ہتھیار بنانے کے کارخانے کا پردہ فاش کیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور ایس ٹی ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شمالی 24 پرگنہ کے ہڑواہ تھانہ علاقے کے ایک مکان میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔
خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران مکان میں چل رہے غیر قانونی ہتھیار بنانے کے کارخانے کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا اور دیگر مغرور لوگوں کی تلاش کر رہی ہے، لیکن اب تک کسی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت اشرافل ملا اور دل شیر ملا کے طور ہویی ہے۔ مکان مالک باسودیب سردار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
دہلی کے نریلا علاقے میں فائرنگ، دو افراد ہلاک
بتایا جاتا ہے کہ مکان مالک باسودیب سردار ترنمول کانگریس سے منسلک ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران درجنوں پستول، ون شوٹر، درجنوں کارتوس وغیرہ برآمد کیے گیے۔