ETV Bharat / state

Police Conduct Search Operation پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد بج بج علاقے میں تلاشی مہم

author img

By

Published : May 22, 2023, 4:27 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے بج بج تھانہ کے تحت نندپورعلاقے میں واقع پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک دھماکے میں تین لوگوں کی موت کے بعد ضلع پولیس نے بڑے پیمانے پر ساری رات تلاشی مہم چلائی ۔اس تلاشی مہم میں سکنیڑوں کیلو پٹاخے بنانے کے مواد برآمد کئے۔اس معاملے میں متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد بج بج علاقے میں تلاشی مہم

جنوبی24 پرگنہ:مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگر کے بعد جنوبی24 پرگنہ کے بج بج میں ایک پٹاخہ بنانے کی ایک فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں ایک نابالغہ سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔باتایا جا رہا ہے کہ کارخانے میں غیرقانونی طریقے سے پٹاخہ بنانے کا کام کیا جا رہا تھا۔

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بج بج تھانہ کے تحت نندپورعلاقے میں واقع پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک دھماکے میں تین لوگوں کی موت کے بعد ضلع پولیس نے بڑے پیمانے پر ساری رات تلاشی مہم چلائی ۔اس تلاشی مہم میں سکنیڑوں کیلو پٹاخے بنانے کے مواد برآمد کئے۔اس معاملے میں متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

دھماکے کے بعد اس علاقے میں پولیس کی بڑے پیمانے پر کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ پولیس نے مختلف جگہوں پر تلاشی لی اور بڑی مقدار میں پٹاخہ بنانے کے مصالحے برآمد کر لئے۔اس معاملے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہاکہ علاقے میں غیر قانونی طریقے سے چلنے والے پٹاخہ بنانے کے کارخانوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔بج بج اور مہیش تلہ علاقے میں تلاشی چلائی جا رہی ہے۔ڈائمنڈ ہاربر ڈسٹرکٹ پولیس کے ایڈیشنل ایس پی آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف پٹاخہ بنانے کے مواد کئے گئے ہیں ۔34 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Royal Bengal Tiger سندربن میں جب رائل بنگال ٹائیگر ہرن کا شکار کیا

دوسری طرف مقامی باشندوں نے یہ دعویٰ کیا کہ پولیس کو سب کچھ معلوم ہے۔اس کے باوجود غیرقانونی طریقے سے چل رہے پٹاخہ بنانے کے کارخانوں کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔باشندوں نے الزام لگایا کہ پورے واقعہ کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ اس کے لئے لوگوں نے پیر کی صبح سے ہی گاؤں کا راستہ بند کرکے رکھا ہے۔ پریس کو اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.