ETV Bharat / state

پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا اشارہ

author img

By

Published : Aug 13, 2019, 8:52 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 9:58 PM IST

کولکاتا پولیس کی جانب سے اپنی ذمے داری کو ادا کرنے میں لاپروائی برتنے والے افسروں پرکارروائی کی جا سکتی ہے۔

افسران کے خلاف کارروا ئی کاامکان

مغربی بنگال کے پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کولکاتا کے پولیس کمشنر انوج شرما نے کہا کہ 'گذشتہ روز ٹالی گنج پولیس اسٹیشن پر جو کچھ ہوا ۔ وہ آن ڈیوٹی افسر کی کوتاہی کا نتیجہ تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'عام آدمی کے اندر اتنی ہمت نہیں ہوتی ہے کہ وہ پولیس اسٹیشن میں داخل ہو کر ان ڈیوٹی پولیس افسر پر حملہ کرے اور ان کی وردی پھاڑدے۔'

پولیس کمشنر کے مطابق اگر ایسا ہوتا ہے توسمجھ لیجیے کہ کہیں نہ کہیں ڈیوٹی میں لاپروائی برتی جا رہی ہے۔ آن ڈیوٹی افسرمستعد ہوتے تو اس طرح کے واقعہ پیش نہیں آتا۔

مسٹر انوج شرما کاکہنا ہے کہ پولیس ایک شخص کو ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کرتی ہے دوسرے دن چند خواتین تھانے میں داخل ہوکر ہنگامہ کرتے ہیں۔ یہ کسے ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈی سی ساؤتھ معراج خالد سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ان کی رپورٹ پر آن ڈیوٹی افسر کے خلاف کارروئی کی جائے گی ۔یہ تھانے اور پولیس دونوں کے لیے افسوسناک بات ہے۔

ڈی سی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ آن ڈیوٹی افسر کے خلاف رپورٹ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔مجھے جو کہا گیا ہے اس پر کام جاری ہے۔ تھانے میں خواتین کے داخل ہونے اور ہنگامہ کرنے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔سی سی ٹی فوٹیج بھی دیکھی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ناکہ چیکنگ کے دورانجس شخص کوپکڑا گیا ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔اس کے علاوہ تھانے میں داخل ہوکر ہنگامہ برپا کرنے والی خواتین کے خلاف بھی کارروا ئی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند خواتین نے ٹالی گنج پولیس اسٹیشن میں داخل ہو کر ہنگامہ کرتے ہوئے گرفتار ملزم کوچھڑانے کی کوشش کی اور آن ڈیوٹی افسر پر حملہ کیا اور ان کی وردی پھاڑدی تھی ،

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 9:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.