ETV Bharat / state

Police and CPIM Supporters Clash مدنی پورمیں سی پی آئی ایم اور پولیس كے درمیان تصادم

مدنی پور ضلع كے مین ٹاون میں بدعنوانی كے خلاف احتجاجی ریلی كے دوران سی پی آئی ایم کارکنان اور پولیس اہلكاروں كے درمیان تصادم ہونے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ اس دوران متعدد افراد كے زخمی ہونے كی اطلاع ہے ۔police and cpim suporters clash

police and cpim suporters clash
police and cpim suporters clash
author img

By

Published : Aug 17, 2022, 12:22 PM IST

مدنی پور: مغربی بنگال كے مدنی پور ضلع كے كیتو گرام میں سی پی آئی ایم كے ریاستی جنرل سكریٹری محمد سلیم كی قیادت میں بدعنوانی كے خلاف احتجاجی ریلی كا اہتمام كیا گیا۔ اس جلوس میں سی پی آئی ایم حامیوں كے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی شركت كی۔ Police And CPIM supporters Clash in Mednipur سی پی آئی ایم كی ریلی جب مدنی پور میونسپلٹی كی جانب بڑھ رہی تھی اسی وقت پولیس نے انہیں روكنے كی كوشش كی جس پر ہنگامہ ہوگیا۔ پولیس اور سی پی آئی ایم حامیوں كے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ پولیس نے ریلی كو روكنے كے لئے طاقت كا استعمال كیا۔

پولیس اہلكاروں نے سی پی آئی ایم كے جنرل سكریٹری محمد سلیم اور ان كے حامیوں كوروكنے كے ارادے سے بریكیڈ لگائے تھے جس سے معاملہ مزید بگڑ گیا۔ سی پی آئی ایم نے پولیس پر پُرامن ریلی كو ناكام بنانے كا الزام لگایا۔ سی پی آئی ایم كے ریاستی جنرل سكریٹری محمد سلیم نے كہاكہ مغربی بنگال كی پولیس، اہلكار پولیس كم اور ترنمول كانگریس كے وركر كا رول ادا كرنے كوشش میں سب كچھ برباد كررہے ہیں۔ پولیس كو لاء اینڈ آرڈر كو مضبوط بنانے كی كوشش كرنی چاہیے ۔ ہم نے اپنی طرف سے پُرامن ریلی نكالنے كی ہر ممكن كوشش كی لیكن پولیس نے ایسا كرنے نہیں دیا۔

انہوں نے كہاكہ ریلی پُرامن طریقے سے اپنی منزل كی جانب جارہی تھی لیكن درمیان میں پولیس آگئی اور ریلی كو روكنے كی كوشش كی جو بالكل غیر ضروری تھا۔ ہم بدعنوانی كے خلاف احتجاج كررہے ہیں نہ پولیس كے خلاف۔ تو پھر كارروائی كیوں كی جارہی ہے۔

ان كاكہنا ہے كہ بھارت كے تمام سیاسی رہنما ملک میں رہ كر یوم آزادی كا جشن منا رہے ہیں اور ترنمول كانگریس كے قومی جنرل سكریٹری ابھیشیک بنرجی دبئی میں كوئلہ چوروں كے ساتھ پارٹی میں مصروف ہیں۔ میڈیا كو ترنمول كانگریس سے سوال كرنا چاہیے كہ ابھیشیک بنرجی مہینے میں تین چار مرتبہ دبئی كیوں جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.