ETV Bharat / state

TET Pass Candidates Protest: احتجاج کر رہے ٹی ای ٹی پاس امیدواروں کو پولیس نے حراست میں لیا

مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے بعد اب ٹی ای ٹی پاس امیدواروں نے ابھیشیک بنرجی سے اپنے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ٹیٹ پاس امیدواروں نے جمعہ کے روز ابھیشیک بنرجی کے دفتر کے سامنے احتجاج شروع کر دیا۔ Problems of TET Pass Candidates

احتجاج کر رہے ٹی ای ٹی پاس امیدواروں کو پولیس نے حراست میں لیا

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 8:00 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کو لیکر ریاست بھر میں احتجاج و مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے برسراقتدار ترنمول کانگریس پر بدعنوانی کی سرپرستی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز آل انڈیا ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ایس ایس سی پاس امیدواروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس میٹنگ کے دوران ہی ابھیشیک بنرجی کے دفتر کے سامنے ٹی ای ٹی پاس امیدواروں نے احتجاج شروع کر دیا اور ابھیشیک بنرجی سے ملنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ Protest of TET pass candidates in Bengal

احتجاج کر رہے ٹی ای ٹی پاس امیدواروں کو پولیس نے حراست میں لیا

ٹی ای ٹی (TET) پاس کرنے والوں کی تقرری پرائمری ٹیچر کے طور پر ہونے والی تھی لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی گئی ہے اور پاس کرنے والوں کی تقرری نہیں کی گئی اور روپئے لیکر نااہل امیدواروں کی تقرری ہوئی ہے۔ کئی بار تحریک چلائی گئی بار بار حکومت کی طرف سے وعدہ کرنے کے باوجود تقرری نہیں ملی لیکن اب ہم دھوکہ کھانے والے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: CPIM Protest in Bengal: سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کی ممتا حکومت پر تنقید

وہیں احتجاج کرنے والے ٹی ای ٹی امیدورا کیمک اسٹریٹ میں ہی دھرنے پر رات بھر بیٹھے رہے۔ دوسرے دن پولیس نے ان کو دھرنا ختم کرنے کو کہا لیکن وہ لوگ بیٹھے رہے۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کو جبراً وہاں سے اٹھا دیا اور احتجاج کرنے والے ٹیٹ پاس امیدواروں کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب بایاں محاذ کی جانب سے احتجاج کرنے والے ٹیٹ پاس امیدواروں کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کی گئی اور بایاں محاذ کی اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر ہوئے بدعنوانیوں کے خلاف احتجاج ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.