ETV Bharat / state

آسنسول کے معروف شاعر و صحافی تسلیم نیازی کا انتقال - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

تسلیم نیازی کا تعلق مغربی بنگال کے آسنسول میں واقع برن پور علاقے سے تھا۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ 'ڈالفن' 1992 اور 'جی خراب رہتا ہے' 2016 میں منظر عام پر آیا تھا۔

آسنسول کے معروف شاعرو صحافی تسلیم نیازی کا انتقال

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 4:50 PM IST

تسلیم نیازی آسنسول کے علاوہ ریاستی سطح پر بھی کافی مقبول تھے۔ان کا شمار مغربی بنگال کے معتبر شعراء میں ہوتا تھا۔

تسلیم نیازی کا تعلق بھی آسنسول کے برن پور علاقے سے تھا۔ تسلیم نیازی کا شمار بنگال کے معتبر شعراء میں ہوتا تھا۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ 'ڈالفن' 1992 اور جی خراب رہتا ہے 2016 میں منظر عام پر آئے تھے۔

سال 2012 میں ان کا دیوان لہو شعر کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔

واضح ہوں کہ ان کی پیدائش بہار کے نالدندہ میں 12 فروری 1966 می ہوئی تھی۔ وہ درس و تدریس کے پیشہ سے منسلک تھے۔وہ صحافی بھی تھے وہ اخبار مشرق کے آسنسول کے بیورو بھی رہے۔

شاعری میں وہ اپنے منفرد اسلوب کے لئے جانے جاتے تھے۔آسنسول میں ان کے شاگردوں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے۔

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال کے شہر آسنسول کی اردو زبان و ادب کے حوالے سے اپنی ایک الگ پہچان ہے۔ آسنسول کا شمار بنگال کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں اردو بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔یہی وجہ ہےکہ یہاں اردو کے شاعر و ادیب کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اردو کے معروف مزاح نگار و شاعر نصرت ظہیر کا انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.