ریاستی وزیر اور سنئیر رہنما سبرتو مکھرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر پر کہا کہ مغربی بنگال میں سب کچھ ٹھیک ہے تو وہ اتر پردیش پر توجہ دیں.
وزیر اعظم نریندر مودی نے شمالی بنگال کے پوجا پنڈالوں کا ورچوئل افتتاح کیا. اس موقع پر انہوں نے کئی اہم باتیں کہی جس میں خواتین کی سکیورٹی بھی شامل ہے.
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ' میں وزیر اعظم کی تقریر پر تنقید کرنا نہیں چاہتا ہوں لیکن خواتین کی عزت اور تحافظ سے متعلق باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے.
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں خواتین جتنی محفوظ ہیں اتنی ملک کی کسی دوسری ریاست میں نہیں ہیں.
یہ صرف بولنے کی بات نہیں ہے بلکہ ثبوت بھی پیش کر سکتے ہیں. جو حقیقت ہے اس پر کوئی پردہ ڈال نہیں سکنا ہے.
سبرتو مکھرجی نے کہا کہ' مغربی بنگال میں خواتین کی درگا کی طرح عزت کی جاتی ہے. ہم اپنے گھروں بیٹیوں کو فیملی کا سب سے اہم حصہ مانتے ہیں. لیکن دوسری ریاستوں میں ایسا ممکن کوشش ہے.'
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات مغربی بنگال میں رہنے والی خواتین کی فکر بی جے پی والوں کو ہے. کیا انہوں نے کبھی اترپردیش ,بہار اور. مدھیہ پردیس کے بارے میں سوچا ہے.
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ ان ریاستوں میں خواتین کے لئے کوئی سکیورٹی نہیں ہے. یہ بات ہی افسوس کی بات ہے.
لوگوں کو ان ریاستوں میں خواتین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے جہاں تک مغربی بنگال کی بات ہے تو وزیراعلی ممتا بنرجی ہیں.
واضح رہے کہ وزیراعظم نے شمالی بنگال کے 11 پوجا پنڈالوں کا ورچوئل افتتاح کیا.