کولکتہ: وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مغربی بنگال میں 7 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹس کا آغاز کیا اور کولکتہ میں قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ مودی نئی جلپائی گُڑی سے جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وہ کولکاتہ میٹرو کی پرپل لائن کی جوکا-تاراتالا راستے کا بھی افتتاح کیا اور مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ وزیراعظم پانی اور صفائی ستھرائی کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی-نیشنل انسٹی ٹیوٹ کا بھی افتتاح کیا۔ 2nd meeting of National Ganga Council in Kolkata
پہلے پروگرام کے مطابق وزیر اعظم کو دوپہر 12 بجے بحریہ کے اڈے 'آئی این ایس نیتا جی سبھاش' پہنچنا تھا، لیکن آج صبح وزیر اعظم کی والدہ ہیرا بین کے انتقال کی وجہ سے انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے شیاما پرساد مکھرجی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اینڈ سینیٹیشن (DSPM-NIWAS) کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے قومی مشن برائے کلین گنگا کے تحت مغربی بنگال کے لیے کئی سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم تقریباً 12.25 بجے نیشنل گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Vande Bharat Train in Nagpur ناگپور میں پی ایم مودی نے وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی
میٹنگ میں مرکزی جل شکتی وزیر، قومی گنگا کونسل کے اراکین، دیگر مرکزی وزراء اور اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ نیشنل گنگا کونسل کو آلودگی کی روک تھام اور دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کی بحالی کی مجموعی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے جوکا-ایسپلنیڈ میٹرو پروجیکٹ (پرپل لائن) کے جوکا-تراتلا سیکشن کا افتتاح کیا۔ جوکا، ٹھاکر پوکور، سکھیر بازار، بہالا چوراستہ، بہالا بازار اور تراتلا کے نام سے 6 اسٹیشنوں پر مشتمل 6.5 کلومیٹر کے حصے کو 2475 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔