ETV Bharat / state

پی ایم مودی اور ممتا بنرجی نے شیخ حسینہ کو پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی - ممتا بنرجی نے مبارکباد دی

Modi and Mamata congratulated Sheikh Hasina وزیراعظم نریندر مودی اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شیخ حسینہ کو جیت کی مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو ہوئے پارلیمانی انتخابات میں شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی ایک بار پھر اقتدار میں آگئی ہے۔

پی ایم مودی اور ممتا بنرجی نے شیخ حسینہ کو پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 10:35 AM IST

کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بات کی اور انہیں پارلیمانی انتخابات میں "تاریخی" جیت کے لیے مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر پوسٹ میں کہا، "وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بات کی اور انہیں پارلیمانی انتخابات میں مسلسل چوتھی مرتبہ تاریخی جیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔" اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کے عوام کو بھی کامیاب انتخابات پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی پائیدار اور عوام پر مرکوز شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے گنگا ساگر کے دورہ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ میں شیخ حسینہ اور ان کے خاندان کو مبارکباد دیتی ہوں۔ وزیراعلیٰ نے الیکشن جیتنے والے باقی امیدواروں کو بھی مبارکباد دی۔

بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت بی این پی سمیت کئی دیگر جماعتوں نے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔ اس کے نتیجے میں عوامی لیگ کی جیت متوقع تھی۔ بنگلہ دیش کے 300 میں سے 298 حلقوں میں ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے۔ شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ نے تمام 222 نشستیں جیت لی ہیں۔ لیکن چونکہ حسینہ کی پارٹی نے عملی طور پر بغیر کسی مخالفت کے الیکشن جیتا، شاید اسی لیے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جیت جیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش عام انتخابات 2024: شیخ حسینہ کا دبدبہ برقرار، عوامی لیگ کی جیت

بنگلہ دیش ایک عرصے سے تیستا پانی کی تقسیم کے معاہدے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ لیکن مغربی بنگال حکومت نے اس معاہدے پر اعتراض کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس کی وجہ سے حسینہ حکومت مغربی بنگال حکومت سے ناراض ہے۔ تاہم بنگلہ دیش کی حکومت نے تعلقات کو ہموار کرنے کے لیے مغربی بنگال اور بھارت کو ہلسا کی برآمد پر پابندی واپس لے لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حسن سلوک کو برقرار رکھتے ہوئے حسینہ کو مبارکباد دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.