مغربی بنگال کے سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں چلنے والی لوکل ٹرین کے کمروں بالخصوص خواتین کے لئے بنائے گئے کمپارٹمنٹ میں سوار ہونے والے مسافروں کو کمروں کے نئے نظارے کو دیکھ کر حیرانی کے ساتھ ساتھ خوشی ہو سکتی ہے، Decorating Rail Coaches in Kolkata. سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن کے مین سیکشن میں چلنے والی لوکل ٹرینوں کے کمرے کو خوبصورت اور دلکش پینٹنگ کے ذریعہ مسافروں کی توجہ مبذول کرائی کی کوشش کی جا رہی ہے. Decorating Rail Coaches to Attract Passengers۔ مشرقی ریلوے کے پبلک ریلیشن آفیسر ایکلوبھا چکرورتی نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ مسافروں کی توجہ اپنی طرف راغب کرنے کے لئے اکثر و بیشتر تجربہ کرتی رہتی ہے. اس مرتبہ کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں چلنے والی ٹرینوں کے کمرے کو پینٹنگ کے ذریعہ خوبصورت اور دلکش بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس پر کام بھی شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل ٹرین کے کمروں میں پینٹنگ کے ذریعہ زندگی کے مختلف پہلوؤں کو عام لوگوں کے سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے انہیں خوشی ملے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوکل ٹرینوں کے کمروں بالخصوص خواتین کمپارٹمنٹ میں خواتین کی حوصلہ افزائی، موجودہ صورتحال اور بچوں کے لئے پینٹنگ بنائے گئے ہیں۔
پبلک ریلیشن آفیسر کے مطابق مشرقی ریلوے کا یہ ایک تجربہ ہے. تجربہ اگر کامیاب ہوتا ہے تو مزید لوکل ٹرینوں کے کمروں میں خوبصورت اور دلکش پینٹنگ بنائے جائیں گے. یقین مسافروں کو ہماری یہ کوشش کافی پسند آئے گی۔