کولکاتا:تریپورہ پردیش کانگریس کے سابق سربراہ پیوش وشواس اس ماہ کے شروع میں نئی دہلی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے 21 اگست کو ریاستی کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد 7 دسمبر کو وہ ٹی ایم سی میں شامل ہوگئے۔Piyush Kanti Biswas Appoint TMC President In Tripura
ٹی ایم سی نے تب ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کے اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل اور تریپورہ ہائی کورٹ بار کونسل کے صدر رہ چکے پیوش وشواس کو جلد ہی پارٹی کی تریپورہ یونٹ کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:MGNREGA Fundsمغربی بنگال حکومت کو منریگا اسکیم کے لئے جلد فنڈ ملنے امکان
گزشتہ اگست میں سبل بھومک کو ہٹائے جانے کے بعد سے تریپورہ میں ترنمول صدر کا عہدہ خالی پڑا تھا۔پارٹی نے کو ٹویٹ کیاکہ پارٹی صدر ممتا بنرجی کی تحریک اور رہنمائی میں آل انڈیا ترنمول پیوش کانتی وشواس کو تریپورہ پردیش ترنمول کانگریس کا ریاستی صدر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے۔ ہم ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔Piyush Kanti Biswas Appoint TMC President In Tripura