ہگلی: مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں بین الاقوامی شہرت یافتہ زیارت گاہ فرفرہ شریف واقع ہے جہاں جہاں نہ صرف بھارت کی مختلف ریاستوں بلکہ بنگلہ دیش سمیت دوسرے ممالک سے زائرین آتے ہیں۔ اسی فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰحہ صدیقی نے نومنتخب وزیر اسنہاسیش چکرورتی پر شدید تنقید کی۔ پیرزادہ طٰحہ صدیقی نے کہا کہ اسنہاسیش چکرورتی اب وزیر بنے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ایک رکن اسمبلی بھی ہیں۔ بطور رکن اسمبلی انہوں نے ترقی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ Pirzada Taha Siddiqui Severe Criticism of Snehasish Chakraborty
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ روزیراعلی ممتا بنرجی نے کس بنیاد پر انہیں وزیر بنانے کا فیصلہ کیا سمجھ سے باہر ہے۔ رکن اسمبلی اور وزیر اسنہاسیش چکرورتی نے بین الاقوامی شہرت یافتہ فرفرہ شریف کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ ان سے کیا امید کر سکتے ہیں۔ ترقیاتی کام آنکھوں سے دیکھتا ہے اسے بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے اپنے حلقے میں زبردست کام کیا ہے۔ انہوںنے فرفرہ شریف کے لیے بہت کام کیا ہے. اس کے علاوہ مدرسوں اور اسکولوں کے لیے کام کیا ہے۔ دوسری طرف نئے وزیر بننے والے اسنہاسیش چکرورتی نے کہا کہ وہ پیرزادہ طحہٰ صدیقی کے بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتے ہیں۔ وہ ایک ذمہ دار شہری ہیں۔ انہیں بلاوجہ کسی پر تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔