مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے تلاشی مہم کے نام پر عام لوگوں کو پریشان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔
جگتدل تھانہ علاقے میں رہنے والے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے نام پر عام لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آدھی رات کو پولیس اہلکار گھروں کے دروازے پر دستک دیتے ہیں اور انجان لوگوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔
ناکہ بندی کے سبب بھاٹ پاڑہ - گھشی پاڑہ کے درمیان ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس مداخلت کرنا پڑا۔
پولیس نے کہا کہ چھاپہ ماری کے نام پر کسی کو ہریشان نہیں کیا جاتا ہے۔ شک کی بنیاد پر اگر کسی کے دروازے پر دستک دےدی جاتی ہے تو یہ کوئی جرم نہیں ہے۔
پولیس نے مزید کہ دراصل معاملہ یہ ہے کہ گزشتہ شب شرپسندوں کے درمیان فائرنگ ہوئی تھی۔ پولیس جب حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پہنچی تو پولیس کو بھی ہدف بنانے کی کوشش کی گئی جس میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے۔
جگتدل اسمبلی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سومناتھ شوم نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ پر علاقے میں فساد برپا کرانے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن کی وجہ سے جگتدل اور بھاٹ پاڑہ علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
شمالی 24 پرگنہ میں پولیس کے خلاف احتجاج اور ناکہ بندی
شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل کے بھاٹ پاڑہ علاقے میں مقامی باشندوں نے تلاشی مہم کے نام ہراساں کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی۔