ETV Bharat / state

مغربی بنگال کی عوام ممتا بنرجی کے ساتھ ہے: سوگتا رائے

ترنمول کانگریس کے رہنما سوگتا رائے نے آج امت شاہ کے بنگال دورے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے لوگ فرقہ پرستی اور تقسیم کی سیاست کے ساتھ نہیں بلکہ بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی سیاست کے ساتھ ہیں، جو ممتا بنرجی کی سیاست ہے۔ بنگال کے عوام ممتا بنرجی کے ساتھ ہے، جو غریبوں کے لئے عام لوگوں کے لئے کسانوں کے لئے سیاست کرتی ہیں۔ ہم مرکز کی زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہیں۔

TMC leader saugata roy
سوگتا رائے
author img

By

Published : Dec 19, 2020, 10:52 PM IST

ایک طرف آج بنگال کے مدناپور میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر سیاسی جلوس کر رہے تھے۔ وہیں دوسری جانب کولکاتا میں ان کے حریف ترنمول کانگریس کسانوں کی حمایت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی ریلی کر رہی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

بیلیگھاٹا کے رکن ادمبلی پاریش پال کی قیادت میں آج راجا بازار سے کادا پاڑہ تک ترنمول کانگریس کے حامیوں نے بڑی تعداد میں کسانوں کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما سوگتا رائے نے کہا کہ بی جے پی کے ہنومان چھلانگ لگا کر بنگال آتے ہیں۔ کبھی امت شاہ تو کبھی کیلاش وجئے ورگیہ تو کبھی کوئی آتا ہے، لیکن بنگال کے عوام کبھی بھی ان کی فرقہ پرست سیاست کو قبول نہیں کریں گے۔

بنگال کے عوام تقسیم کی سیاست کے حامی نہیں ہیں۔ بنگال کے عوام اس سیاست کے حامی ہیں جو غریبوں کی بات کرتی ہے۔ جو بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بات کرتی ہے، جو ہماری رہنما ممتا بنرجی کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

امت شاہ نے ایک کسان کے گھر پر کھانا کھایا

بنگال کے عوام ممتا بنرجی کے ساتھ ہیں۔آج کا یہ جلسہ کسانوں کی حمایت میں ہے، لیکن ہماری اصل لڑائی بی جے پی کی خلاف جو بنگال کو فرقہ پرستی کے آگ میں جھونکنا چاہتی ہے۔ بنگال میں سرمایہ کاروں کی سیاست نہیں چلے گی۔ بنگال کے عوام ان کو جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.