ETV Bharat / state

MLA Naushad Siddiqui On WB Law and Order: مغربی بنگال میں تمام مذاہب کے لوگ خوفزدہ ہیں: رکن اسمبلی نوشاد صدیقی - عام لوگوں کے حقوق کو یرغمال بنا لیا گیا

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی MLA Naushad Siddiqui نے کہا کہ مغربی بنگال میں جمہوریت اور عام لوگوں کے حقوق کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں تمام مذاہب کے لوگ خوفزدہ ہیں: رکن اسمبلی نوشاد صدیقی

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 8:46 PM IST

مغربی بنگال میں پہلے انیس الرحمن خان کی پراسرار موت اور اس کے بعد رامپور ہاٹ تھانہ Rampur Hat Police Station کے تحت باگٹوی گاؤں میں آٹھ لوگوں کے زندہ جلانے کے واقعے نے لا اینڈ آرڈر کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔ اسی درمیان جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی MLA Naushad Siddiqui نے کہا کہ مغربی بنگال میں نہ صرف مسلمان بلکہ تمام مذاہب کے لوگ دہشت کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے تشدد کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ اب تک جاری ہے۔ اس میں نا جانے کتنے لوگوں کو موت ے گھاٹ اتار دیےئ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بہتر یہ ہوتا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ہی مغربی بنگال میں آرٹیکل 356 نافذ کر دیا جاتا تو اتنے لوگوں کو اپنی جان نہیں گنوانی پڑتی۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین کے مطابق بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن چند لوگوں نے ایسے حالات ہی پیدا کر چکے ہیں کہ لوگ اس کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہیں۔ بی جے پی بھی بنگال میں صدر راج کی حمایت کرتی ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی پالیسی الگ ہے۔ ان کا نظریہ مختلف ہے۔ وہ کیا چاہتی ہے؟ اس کے بارے میں دوسرے لوگ کیسے کچھ کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنا ضروری کہنا چاہوں گا کہ اسمبلی انتخابات سے لے کر اب تک ان کی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ کے کارکنان کو بہت پریشان کیا گیا ہے۔ آئی ایس ایف کے کارکنان رمضان مہینے میں پریشان کیا گیا۔ انہیں صحیح طریقے سے عید تک منانی نہیں دی گئی۔ رامپور ہاٹ سانحہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل جس پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان کو دیکھ لینے کی دھمکی دی تھی انہوں نے ہی اس واردات کو انجام دیا ہے۔ سی بی آئی جانچ کر رہی ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Political Clashes in West Bengal: مغربی بنگال میں سیاسی جھڑپوں کی تاریخ پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.