ETV Bharat / state

مغربی بنگال: چودہ اضلاع کے لاکھوں باشندے محفوظ مقامات پر منتقل

author img

By

Published : May 25, 2021, 6:40 PM IST

Updated : May 25, 2021, 9:53 PM IST

اطلاعات کے مطابق ہگلی ضلع کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کے سبب سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے ہیں جبکہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر دو افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں خلیج بنگال سے متصل چودہ اضلاع کے 8،09،830 باشندوں کو مختلف محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور اب بھی منتقلی کا کام جاری ہے۔

مغربی بنگال: چودہ اضلاع کے 8،09،830 باشندے محفوظ مقامات پر منتقل

مغربی بنگال میں یاس نامی طوفان کی پیشن گوئی کے مدنظر ریاست کے چودہ اضلاع کے لاکھوں باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہگلی ضلع کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کے سبب سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے ہیں جبکہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر دو افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی، ہالی شہر، باراسات اور بشیر ہاٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش میں ڈیرھ سو سے زائد مکانات منہدم ہو گئے اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

خلیج بنگال سے متصل ریاست کے چودہ اضلاع کے 8،09،830 باشندوں کو مختلف محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور اب بھی منتقلی کا کام جاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یاش طوفان بنگال سے محض تین سو 45 کیلو میٹر دور ہے۔ خدشہ ہے کہ کل دن میں کسی بھی بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا یا پھر اڈیشہ کی جانب نکل جائے گا۔

وہیں بنگال کے تمام ساحلی اضلاع میں آہستہ آہستہ حالات بدلتے جا رہے ہیں۔ بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن صنعتی خطہ کے بیشتر اہم علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہونے کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ کے ماہی گیروں کو آئندہ 72 گھنٹوں تک کشتی، ٹرالر وغیرہ کو سمندر میں نہ اتارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

این ڈی آر ایف کے مطابق چودہ اضلاع میں رہنے والے باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جنگی سطح پر جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج رات تک طوفان سے متاثر ہونے والے اضلاع کے ایک ایک باشندے کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہی ہمارا اولین مقصد ہے۔

خلیج بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں واقع بھارتی بحریہ کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ سمیت سمندر سے متصل اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اضلاع کے ماہی گیروں کو سمندر میں زیادہ دور نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہوائی جہازوں کے ذریعہ ان ماہی گیروں پر نظر رکھی جا رہی ہے.

طوفان سے متاثر ہونے والے اضلاع سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والوں کی تعداد پر ایک نظر

جنوبی 24 پرگنہ: 2،58،000

شمالی 24 پرگنہ: 51،554

مشرقی مدنی پور ضلع: 2،96،098

مغربی مدنی پور: 1،10،000

بانکوڑہ: 45،212

بیربھوم: 925

ہگلی: 83

ہوڑہ: 17،190

جھاڑ گرام: 12،872

کولکاتا: 550

مغربی بردوان: 2،247

مشرقی بردوان: 143

پرولیا: 14،136

ندیا: 815

ذرائع کے مطابق تمام رہائشی کیمپوں کو کورونا گائیڈ لائن کے تحت بنائے گئے ہیں۔ یہاں رہنے والوں کو گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ بننے کے سبب سے یاس(yaas) نامی طوفان آئندہ 26 مئی کو مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ سال امپھان نامی طوفان کی وجہ سے سمندر سے متصل اضلاع میں بھیانک تباہی ہوئی تھی۔ جس میں درجنوں لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے تھے۔

Last Updated : May 25, 2021, 9:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.