مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے باوجود لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے عام لوگوں کو کئی معاملات میں راحت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں پرائیوٹ بسوں کی خدمات کی دوبارہ بحالی بھی شامل ہے۔
- مزید پڑھیں: بسوں کی قلت کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
- مغربی بنگال میں پرائیویٹ بس خدمات جزوی طور پر بحال
- کڑواہٹ مٹھاس میں تبدیل: ممتا بنرجی کا وزیراعظم کو آم کا تحفہ
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ جب ایک سرکاری بس پر سوار ہوکر حالات کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ مسافر اور بس ملازمین دونوں کو کورونا گائیڈ لائن کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔'
مغربی بنگال حکومت کی جانب سے پرائیوٹ اور سرکاری بسوں میں پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ بسیں چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، لیکن سچائی اس کے برعکس ہے۔ گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بسوں میں اٹھایا جا رہا ہے۔'
واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے گزشتہ 15 مئی کو نجی بس کی خدمات اگلے ایڈوائزر ی تک کے لیے معطل کر دی تھی جو یکم جولائی تک جاری رہے گی۔
ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مدنظر لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاون میں نرمی برتے ہوئے دو مہینے کے بعد کورونا گائیڈ لائن کے تحت پرائیوٹ بس خدمات دوبارہ بحال کی گئی ہے۔ آئندہ 15 جولائی تک لوکل ٹرین کی خدمات بدستور معطل رہے گی۔