ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر عام لوگوں کا کیا کہنا ہے؟ - ریلی کے دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ

مغربی بنگال کے ضلع میدنا پور کے نندی گرام میں ریلی کے دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ہوئے حملے کی عام لوگوں نے سخت مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر عام لوگوں کا کیا کہنا ہے؟
people condenmed attack on cm mamata banerjee
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 2:03 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہے ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تصادم کا دائرہ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر عام لوگوں کا کیا کہنا ہے؟
گزشتہ روز مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں ریلی کے دوران حملے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے زخمی ہونے پر عام لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ حادثے کا پیش آنا ایک منظم سازش ہے جسے بیرونی لوگوں کے ذریعہ انجام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے قبل اور اعلان کے بعد ریاست میں حالات تیزی سے بدلے ہیں۔ اس کا ترنمول کانگریس کو فائدہ ہوا ہے۔عام لوگوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں تیزی سے بدلتے حالات کے سبب اپوزیشن پارٹیاں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے خوفزدہ ہو گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی خوف کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر حملہ کیا گیا۔ اس کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کو مزید نقصان ہو سکتا ہے. غور طلب ہے کہ گزشتہ روز مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں پرچہ نامزدگی کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ریلی کی قیادت کرنے سے پہلے نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہو گئی تھی۔اس واقعے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ایک طرف بی جے پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بنایا دوسری جانب اپوزیشن پارٹیوں نے ممتا بنرجی پر عام لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بنگال کی عوام سے صبر وتحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں پرچہ نامزدگی کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ریلی کی قیادت کرنے سے پہلے نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی کمیشن نے ٹی ایم سی کے خط کا جواب دیا

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اس بار اسمبلی انتخابات آٹھ مراحل ہوں گے۔ 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ مرکزی فورسز کی نگرانی میں اسمبلی انتخابات 2021 کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.