ETV Bharat / state

ممتا بنرجی پر بی جے پی کو مواقع فراہم کرنے کا الزام - مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات

فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخابات لڑنے کے اعلان پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت کانگریس اور لیفٹ فرنٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

ممتا بنرجی پر بی جے پی کو مواقع فراہم کرنے کا الزام

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 5:30 PM IST

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی حمایت ملنے کے سبب سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔

فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخابات لڑنے کے اعلان پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت کانگریس اور لیفٹ فرنٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

لیکن ان سب سرگرمیوں کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے اس ضمن میں اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ممتا بنرجی پر بی جے پی کو مواقع فراہم کرنے کا الزام
ممتا بنرجی پر بی جے پی کو مواقع فراہم کرنے کا الزام

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات کے نارائن پور میں ایک مذہبی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے کہا کہ مسلمانوں کی کوئی اپنی پارٹی نہیں ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ پہلے اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سیاسی میدان میں آئی اور اب ہماری پارٹی آنے والی ہے۔

پیرزادہ عباس صدیقی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر بی جے پی کو ریاست میں لانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2011 سے پہلے مغربی بنگال کے کسی بھی ضلع میں بی جے پی کی کوئی وجود نہیں تھا۔ ممتا بنرجی کے اقتدار میں آتے ہی بی جے پی کو پھلنے پھولنے کا بھر پور موقع ملا۔ دیکھتے ہی دیکھتے شمالی بنگال میں بی جے پی اور آر ایس ایس تیزی سے پھیلنے لگی۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی بی جے پی کی حکومت میں ہی وزیر ریلوے بنی تھی۔ یہ حقیقت ہے اس پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: بے نامی جائیداد کیس میں رابرٹ واڈرا سے پوچھ گچھ

پیرزادہ عباس صدیقی نے مزید کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی بی ٹیم کی حیثیت سے کام کرنے والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نہیں بلکہ کوئی اور ٹیم ہے۔

انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کے بارے کہا کہ صحیح وقت پر پارٹی کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ ہماری پارٹی کو دوسری سیاسی جماعتوں سے زیادہ حمایت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.