ETV Bharat / state

'مریضوں کے ساتھ رشتہ داروں کو بھی ماسک پہننا ہوگا' - Health Department is taking several steps to control the Corona virus

محکمہ صحت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کئی اقدامات کرتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ رشتہ داروں کو بھی ماسک پہننا لازمی کر دیا ہے۔

ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ رشتہ داروں کو بھی ماسک پہنناہوگا

author img

By

Published : Apr 15, 2020, 9:07 PM IST

مغربی بنگال کے محکمہ صحت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کئی اقدامات کرتے ہوئے اسپتال آنے والے مریضوں کے ساتھ رشتہ داروں کے لئے بھی ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ماسک نہیں پہن کر آنے والوں کو اسپتال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے گزشتہ دنوں نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ باہر نکلنے کی صورت میں ہر ایک شخص کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ رشتہ داروں کو بھی ماسک پہنناہوگا
ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ رشتہ داروں کو بھی ماسک پہنناہوگا

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔19 میں مبتلا مریضوں کے اہل خانہ کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل ہونے کے لئے مریض اور ان کے رشتہ دار کو حفاظتی سامان پہننے ہوں گے۔اس کے علاوہ تمام افراد کا تھرمل معائنہ کیا جائے گا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بخار میں مبتلا کسی بھی فرد کو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل نہیں کیا جائے گا اور اسے 'بخار کلینک' جانے کا مشورہ دیا جائے گا۔ اس وقت کوویڈ 19 کے علاج کے لئے مغربی بنگال میں 64 اسپتال ہیں اور ہندوستانی میڈیکل ریسرچ کونسل کے ذریعہ تصدیق شدہ سات جانچ مراکزکام کررہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.