ETV Bharat / state

مغربی بنگال:  ہسپتال کے بیت الخلا سے مریض کی لاش برآمد

سری رام پور کے ایک سپر اسپیشلٹی ہسپتال کے بیت الخلا میں ایک مریض کی لاش برآمد کی گئی۔ اس سے ہسپتال میں سنسنی پھیل گئی۔

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 4:07 PM IST

مغربی بنگال: سپر اسپیشلٹی ہسپتال کے بیت الخلا سے مریض کی لاش برآمد

ریاست مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے سری رام پور کے ایک سپر اسپیشلٹی ہسپتال کے بیت الخلا میں ایک مریض کی لاش برآمد کی گئی۔

سپر اسپیشلٹی ہسپتال کے بیت الخلا میں مریض کی لاش برآمد ہونے کے سبب سنسنی پھیل گئی۔ ہسپتال انتظامیہ پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج دن میں سری رام پور علاقے میں واقع سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی تیسری منزل کے وارڈ میں ایک مریض کو لاپتہ پایا گیا۔

ہسپتال کے سکیورٹی اہلکاروں نے لاپتہ مریض کی تلاش شروع کر دی۔ چند گھنٹوں کے بعد مریض کو بیت الخلا میں مردہ پایا گیا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد مریض کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ مریض کی شناخت راجا رام پودار کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے خودکشی کی ہے۔

وہیں پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس واقعہ پر ہسپتال انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ مریض کو گلڈ بلاڈر کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

دن میں مریض کو ان کے بستر پر سے غائب پایا گیا تو ہسپتال انتظامیہ اپنے طریقے سے تفتیش شروع کی تھی۔ تو وہیں پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں 'نو ووٹ ٹو بی جے پی' مہم کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.