ETV Bharat / state

'بی جے پی ممتا بنرجی کی طرح جدوجہد نہیں کر سکتی' - امت شاہ بنگال کے دورے پر آتے ہیں

ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی عام لوگوں کی پہنچ سے کوسوں دور ہے اس لئے اسکو کسی کی تکلیف کا احساس نہیں ہے۔

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی
وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 3:25 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو عام لوگوں کی تکلیف کا احساس نہیں ہے، اس لئے حکومت اکثر و بیشتر عوام مخالف پالیسی کا اعلان کرتی رہتی ہے۔

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی عام لوگوں کی پہنچ سے بہت دور ہے اس لئے اسکو کسی کی تکلیف کا احساس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اعلی رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ بنگال کے دورے پر آتے ہیں اور غریب عوام کو کہانی سنا کر چلے جاتے ہیں۔

وزیر تعلیم کے مطابق بی جے پی کے رہنما ایک ایسی کہانی سناتے جس کی زمینی سطح پر کوئی حقیقت نہیں ہے۔

پارتھو چٹرجی کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کو ان کی کہانی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، کیونکہ یہ سب باتیں زمین سے جڑی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے طویل جدوجہد کے بعد ریاست میں حکومت بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے، دوسروں کی طرح لوگوں کو گمراہ کرکے اقتدار پر قابض نہیں ہوئی ہیں۔

آل انڈیا ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی کے مطابق ممتا بنرجی کی غیر معمولی جدوجہد میں ریاست کے تمام مذاہب کے ماننے والے شامل ہوئے تھے۔

انہوں نے ریاست میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے کا دعوی کرنے والے امت شاہ کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ریاست میں وزیراعلی کی طرح جدوجہد کر ہی نہیں سکتے ہیں۔

ترنمول کانگریس بھون میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں آئندہ برس اسمبلی انتخابات کے لئے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام امت شاہ اور بی جے پی کو جواب دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.