ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاج و تحریک کے دوران پیش آنے والی تکالیف کا اظہار کرتے ہوئے خواتین نے ایک صفحے پر مودی کے نام پیغام لکھا ہے۔
جو پارک سرکس میدان میں ایک دیوار گیر مجلہ میں چسپاں کیا جائے گا اور اس کی نمائش کی جائے گی۔
پارک سرکس میدان میں دھرنے پر بیٹھی سینکڑوں خواتین نے آج مودی کے نام پیغام لکھا۔ دیوار مجلہ کی تیاری میں سرگرم تظمین سلطانہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری تحریک میں اب درپیش مسائل کا اظہار کرنے کے لئے ہم نے یہ پہل کی ہے جس میں خواتین ایک صفحے پر مودی کے نام پیغام لکھ رہی ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کر رہی ہیں۔
سینکڑوں خواتین دھرنے میں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے-اس پیغامات کو آئندہ کل اسی دھرنے والی جگہ پر ایک دیوار گیر مجلہ کے طور پر دوسرے لوگوں کے لئے پیش کیا جائے گا۔
تاکہ ہم خواتین کا درد کیا ہے وہ لوگوں تک پہنچے اور ہماری بات حکومت تک پہنچے۔
'ہم لگاتار کئی طریقوں سے اپنی بات حکومت تک پہنچا رہے اور اسی طرح اپنی بات ہم حکومت تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ پارک سرکس میدان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری دھرنے کو 63 روز مکمل ہو چکے ہیں۔