مغربی بنگال میں مشرقی بردوان کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میں واقع ریلوے اسکول کو بند کرنے کے فیصلے کے خلاف آج بچوں کے والدین نے جم کر احتجاج کیا اور سڑک جام کردی جس سے آمدرفت متاثر ہوگئی۔
معاملے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے حالات کا جائزہ لیا اور احتجاجیوں کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تاکہ گاڑیوں کی آمد و رفت بحال کیا جاسکے لیکن پولیس کو ناکامی ہاتھ لگی، تاہم سڑک پر گھنٹوں تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ Parents protest against Decision to Close Railway School
اس سلسلے میں بچوں کے والدین نے بتایا کہ ریلوے اسکول بند کرنے کے اچانک لئے گئے فیصلے سے ان کے بچوں کے مستقبل پر خطرہ منڈلانے لگا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے کہاں جائیں گے، ان کے مستقبل کا کیا ہوگا، اس کو لے کر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس لیے ریلوے انتظامیہ جب تک اسکول بند کرنے کا فیصلے واپس نہیں لیتی ہے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:
والدین کے مطابق وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ضرورت پڑی تو وہ روزانہ سڑکوں کی ناکہ بند کریں گے تاکہ ان کی باتیں انتظامیہ تک پہنچ سکے۔