ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کے گھر کے سامنے پیرا ٹیچرز کا احتجاج - kolkata news

پیرا ٹیچرز کی ایک جماعت نے گذشتہ نو برسوں کے بقایا جات کی ادائیگی کی لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے گھر کے سامنے نالے میں کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔

ممتا بنرجی کے گھر کے سامنے پیرا ٹیچرز کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 7:20 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے گھر کے سامنے آج پیرا ٹیچرز کے ایک جماعت نے احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق پیرا ٹیچرز کی ایک جماعت نے گذشتہ نو برسوں کے بقایا جات کی ادائیگی کی لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے گھر کے سامنے نالے میں کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔

اس دوران پیرا ٹیچرز کا کہنا تھا کہ ان کے تمام مطالبات پر پانی پھر گیا ہے، اس لئے وہ پانی میں کھڑے ہوکر احتجاج کر رہے ہیں۔ حالانکہ معاملے کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے بہت کوششوں کے بعد احتجاجیوں کو نالے سے باہر نکالا۔

ویڈیو

اس سلسلے میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے کہا کہ پیرا ٹیچرز نے احتجاج کے لیے جو راستہ اپنایا ہے وہ بلکل صحیح ہے، میں ان لوگوں کی حمایت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:

کولکاتا: پولیس کو زدوکوب کرنے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج

انہوں نے کہا کہ بنگال میں روزگار مانگنے پر پولس کی مار ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روزگار مانگنے والے نوجوان ان کے گھر کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔ بنگال میں اپنے حق مانگنے پر جھوٹے معاملے میں پھنسایا جاتا ہے۔ ہم ایسی ریاست میں جی رہے ہیں جہاں انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.