ETV Bharat / state

رشوت لے کر کورونا ویکسن دینے کے الزام میں ہیلتھ آفیسر گرفتار

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 12:15 AM IST

شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانے کی پولیس نے پانی ہٹی میونسپلٹی کے ہیلتھ آفیسر کو رشوت لے کر کورونا ویکسن دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

panihati municipality health officer arrest in north 24 pgs
رشوت لے کر کورونا ویکسن دینے کے الزام میں ہیلتھ آفیسر گرفتار

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانے کی پولیس نے پانی ہٹی میونسپلٹی کے ہیلتھ آفیسر کو رشوت لے کر کورونا ویکسن دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاستی محکمہ صحت نے پورے معاملے کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی میونسپلٹی کے چیف ہیلتھ آفیسر بیپلپ ہلدار پر مدھم گرام کے رہنے والے آٹو رکشہ کے ڈرائیور اور ان کی بیوی کو تین سو روپے لے کر کورونا ویکسن دینے کا الزام ہے۔

جون کے مہینے میں پانی ہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 8 کے صحت مرکز کی جانب سے آٹو رکشہ اور ان کی بیوی کو میونسپلٹی کے لیٹر پیڈ پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ دو مہینوں کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے مفت کورونا ویکسین دینے کی مہم کے نام پر رشوت وصولی کا منظرعام پر آنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ اور ضلع محکمہ صحت فورا حرکت میں آئی۔ کھردہ تھانے میں ہیلتھ آفیسر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔ شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانی ہٹی میونسپلٹی کے ہیلتھ آفیسر کو رشوت لے کر کورونا ویکسن دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد شمالی 24 پرگنہ ضلع مجسٹریٹ اور ریاستی محکمہ صحت نے پورے معاملے کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ پیسہ لے کر کورونا ویکسن دینا ایک سنگین جرم ہے۔ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.