ETV Bharat / state

جب آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران ایڈن گارڈنز میں فلسطینی پرچم لہرایا گیا - عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم

ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کے دوران فلسطین کا جھنڈا لہرانے اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرہ بازی کرنے کے الزام میں چار لوگوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ Palestine Flag At Eden

جب ایڈن گارڈنز میں فلسطین کے پرچم لراہا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 10:59 AM IST

جب ایڈن گارڈنز میں فلسطین کے پرچم لراہا گیا

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے بیچ ورلڈکپ کا میچ اس وقت تنازع کا شکار ہو گیا جب فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔ دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح بھارت میں بھی فلسطین کی حمایت میں صدائیں بلند ہر رہی ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا معاملہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ ورلڈکپ کے میچ کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے کا واقعہ موضوع بحث ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی کپ کرکٹ کی سرگرمیوں کے درمیان ایڈن گارڈنز اچانک عالمی سطح پر بحث کا موضوع بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایڈن گارڈنز میں کھیل دیکھنے آئے چار شائقین نے دو بار فلسطینی پرچم لہرایا۔ شیدائیوں نے فلسطین کی حمایت میں نعرہ بازی بھی کی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جھنڈا گیٹ پر بھی آویزاں ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ غور طلب ہے کہ منگل کے روز ہی سی پی آئی ایم کی یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آئی کی جانب سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا تھا جس میں سینکڑوں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ اس وقت بین الاقوامی سیاست کے اسٹیج پر سب سے بڑا موضوع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Israel In Kolkata کولکاتا میں اسرائیل کے خلاف احتجاج

گذشتہ 26 دنوں سے غزہ سمیت فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک آٹھ ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جن میں آدھے سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔ ہلاک ہونے والے فلسیطنی بچوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.