مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری Congress MP Adhir Ranjan Chaudhary نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اضلاع مجسٹریٹوں اور اعلیٰ پولیس حکام کے ساتھ کیے گئے میٹنگ کے حوالے سے سوال اٹھایا ہے۔
ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'ممتابنرجی وزیراعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ بھی ہیں۔ انہیں اس بات کا خیال رکھنا لازمی ہے۔
کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری Congress MP Adhir Ranjan Chaudhary کے مطابق ریاستی انتخابی کمیشن کی جانب سے مغربی بنگال کے 108 میونسپلٹیوں کے انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد ضلع کے اعلیٰ حکاموں کے ساتھ وزیراعلیٰ کی میٹنگ غیر آئینی ہے۔
دوسری طرف مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے بھی وزیراعلیٰ کی اضلاع کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی پر زور مذمت کی ہے۔
مزید پرھیں:
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال انتخابی کمیشن کو فوراً وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے جواب طلب کرنا چاہیے لیکن ان سے ایسی کوئی امید نہیں کہ جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی Trinamool Congress chief Mamata Banerjee نے ریاست کے مختلف اضلاع کے مجسٹریٹوں اور پولیس سپرنٹنڈنٹز کے ساتھ میٹنگ کی اور ترقیاتی کاموں اور لاء اینڈ آرڈر پر تبادلہ خیال کیا۔