کولکاتا: مغربی بنگال سی پی آئی ایم رہنما اور مرکزی پولیٹ بیورو کے رکن سجن چکرورتی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت نے ریاستی تعلیمی نظام کو بربادی کی دہلیز پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ ریاستی تعلیمی نظام کے ہر محکمے میں بدعنوانی کے انکشاف کی وجہ سے سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔ ان سوالوں کا جواب کون دے گا یہ بھی کسی کو پتہ نہیں ہے۔ TET scam In West Bengal

ان کا کہنا ہے کہ پرائمری، اپر پرائمری، ہائی اسکول (مدھیامک) اور ہائر سیکنڈری کے لئے ہونے والی تقرری میں بدعنوانی کے انکشاف ہونے کے بعد قصورواروں کو کب سزا ملے گی؟ سی بی آئی کو پوچھ گچھ کرنے کے بجائے قصورواروں کو گرفتار کرنا چاہیے۔ کب تک بدعنوان وزرا اور تعلیمی شعبے کے اعلیٰ حکام کو یوں ہی راحت دی جائے گی۔ Opposition Slams Bengal Government
وہیں مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے ٹیٹ پرائمری اساتذہ کی تقرری کو غیرقانونی قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سی بی آئی جس معاملے کی جانچ کر رہی ہے، حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے ملوث پائے جانے کے پختہ ثبوت مل رہے ہیں، اب پوچھ گچھ نہیں کارروائی کا وقت ہے۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مغربی بنگال کا تعلیمی نظام بدعنوانوں کے ہاتھوں میں تھا۔ اسی وجہ سے تعلیمی معیار کا برا حال ہے۔TET scam In West Bengal
یہ بھی پڑھیں:
TET Candidates Protest Against the Government: ٹی ای ٹی امیدواروں کا حکومت کے خلاف احتجاج