اگرتلہ:اسمبلی میں حکمراں بی جے پی کے 31ارکان ہیں اور اس کے معاون آئی پی ایف ٹی کا ایک ایم ایل ہے، جب کہ اپوزیشن پارٹیوں کے 27ارکان ہیں جن میں موتھاکے 13،ایک کے پی کے 11اور کانگریس کے تین ارکان ہیں۔اپوزیشن پارٹیوں کے دونوں عہدوں پر بی جے پی امیدواروں کو ہرانے کے لئے حکمراں مورچے کے تین ارکان کے حمایت کا بھروسہ ہے۔ کانگریسی صدر برجیت سنہا نے منگل کو کہا کہ موجودہ اسمبلی کے سینئرایم ایل اے اور تجربہ کار کانگریسی ایم ایل اے گوپال رائے کو اتفاق رائے سے اسپیکر کے عہدے کے لئے اپوزیشن کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے اور اسپیکر کے عہدے کے لئے امیدوار ابھی طے نہیں کیا گیا ہے، لیکن جلد ہی پارٹیاں اپنے امیدوار کا اعلان کریں گی۔
اسپیکر کے عہدے کے انتخاب کے لئے نوٹیفیکیشن پہلے ہی جاری کیاجا چکا ہے اور جمعہ کو 11ویں اسمبلی کے پہلے دن الیکشن ہوگا اور اس کے بعد اسپیکر کے عہدے کے لئے دوسرا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ سنہا نے کہا کہ سی پی آئی ایم کے صدر جیتیندر چودھری اسپیکر کے عہدے کے لئے رائے کے نامزدگی کیتجویز رکھیں گے اور ٹپرا موتھا اس کی حمایت کریں گے۔ سنہا نے یہ بھی واضح اشارہ کیا کہ سی پی آئی ایم اور کانگریس نے اسپیکر کے عہدے کے لئے ٹپرا موتھا کے کے ایم ایل اے کی حمایت اور ووٹ دینے پر رضامندیظاہر کی ہے۔ ایوان میں عوامی نمائندوں کی تعداد کے لحاظ سے دیکھا جائے تو حکمراں بی جے پی کی آواز الیکشن پر دونوں عہدوں پر الیکشن جیتنے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیگر انتخابوں کی طرح خفیہ الیکشن چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Tripura Assembly Election 2023 مودی نے ووٹروں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی
یو این آئی