ETV Bharat / state

حزب اختلاف کے رہنما کی گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات

مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری آج راج بھون پہنچے اور گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی. شھبندو ادھیکاری نے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کر کے ریاست میں جاری سیاسی تصادم سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

گورنر جگدیپ دھنکر
گورنر جگدیپ دھنکر
author img

By

Published : Jun 2, 2021, 7:59 PM IST

ملاقات کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے درمیان ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کے دوران ریاست کی موجودہ صورتحال کو لے کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان میں دو سب سے اہم موضوع ایک ریاست میں جاری سیاسی تصادم اور دوسرا طوفان سے متاثر علاقوں میں راحت رسائی کے کام قابل ذکر ہے۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ریاست میں جاری سیاسی تصادم کو لے کر ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ اور گورنر سے اپیل کی یےکہ بی جے پی کے کارکنان کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری طرف گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ حزب اختلاف کے رہنما سے ملاقات کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اس کی تفصیلی معلومات دی۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے لکھا کہ حزب اختلاف کے رہنما سے ملاقات ہوئی ہے. ریاست میں جاری سیاسی تصادم سے متعلق رپورٹ پر آگے کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.