کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد انڈیا منی پور کی حالت کو لے کر سنجیدہ ہے ۔اپوزیشن اتحاد منی پور کو کسی بھی قیمت پر یوں ہی چھوڑ نہیں سکتا ہے اور اس کے مسئلے کو ہر حال میں حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
People of Manipur deserve justice!
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) July 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
To extend solidarity and oppose the atrocities, a delegation of INDIA MPs will visit the strife-torn state.
Continuing with his callous indifference, PM @narendramodi is yet to visit the state but we pledge to fight relentlessly against…
">People of Manipur deserve justice!
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) July 27, 2023
To extend solidarity and oppose the atrocities, a delegation of INDIA MPs will visit the strife-torn state.
Continuing with his callous indifference, PM @narendramodi is yet to visit the state but we pledge to fight relentlessly against…People of Manipur deserve justice!
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) July 27, 2023
To extend solidarity and oppose the atrocities, a delegation of INDIA MPs will visit the strife-torn state.
Continuing with his callous indifference, PM @narendramodi is yet to visit the state but we pledge to fight relentlessly against…
پارٹی نے ٹویٹ کیاکہ "یکجہتی بڑھانے اور مظالم کی مخالفت کرنے کے لیے ہندوستانی اراکین پارلیمنٹ کا ایک وفد منی پور ریاست کا دورہ کرے گا۔"
پارٹی نے الزام لگایاکہ "اپنی بے حسی کو جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ابھی تک ریاست کا دورہ نہیں کیا ہے، لیکن ہم بی جے پی کی بے حسی کے خلاف مسلسل لڑنے کا عہد کرتے ہیں۔ منی پور کے لوگ انصاف کے مستحق ہیں۔ ہم منی پور میں امن قائم کرنے کے اپنے عزم پر پختہ ہیں۔
دریں اثنا، 'انڈیا' کے اراکین پارلیمنٹ نے منی پور میں جاری تشدد کے خلاف احتجاج کے لیے پارلیمنٹ میں سیاہ لباس پہنے۔
پارٹی نے کہاکہ "جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی افتتاح اور پرسیپشن مینجمنٹ میں مصروف ہیں، پوری اپوزیشن متحد ہے۔ وزیر اعظم آپ کو اپنی خاموشی توڑنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:Lok Sabha ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں دو بل پاس ہوئے
دوسری طرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج اسمبلی میں منی پور تشدد کو لے کر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی خاموشی کی وجہ سے منی پور جل رہا ہے۔