ETV Bharat / state

Violence Allegation on Trinamool: ترنمول پر ریگنگ اور تشدد کا الزام - کولکاتا کی خبریں

جنوبی 24 پرگنہ ضلع South 24 Parganas District میں واقع تاریخی شہر میٹیابرج کے پانچ پولنگ بوتھزFive Polling Booths in Metiabruz میں ترنمول کانگریس پر اپوزیشن کی جانب سے ریگینگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اپوزیشن نے ترنمول کانگریس پر ریگنگ اور تشدد برپا کرنے کا الزام لگایا

author img

By

Published : Dec 19, 2021, 5:04 PM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے 144 وارڈز میں سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود بیشتر علاقوں میں پولنگ کے دوران خونی جھڑپوں اور بموں سے حملہ کرنے کی اطلاع Reports of Clashes And Bombings ہے۔

اپوزیشن نے ترنمول کانگریس پر ریگنگ اور تشدد برپا کرنے کا الزام لگایا

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 137 میں کانگریس اور آزاد امیدوار نےترنمول کانگرس Trinamool Congress پر پانچ پولنگ بوتھوں میں ریگینگ Rigging in Five Polling Booths کرنے کا الزام عائد کیا۔

میٹیابرج میں وارڈ نمبر 137 کے پانچ پولنگ بوتھوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامیوں اور کانگریس و آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے۔

کانگریس کے امیدوار وسیم انصاری کا الزام ہےکہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے پانچ پولنگ بوتھ بند کرکے زبردست ریگینگ کی ہے۔ اس کی مخالفت کرنے والے پولنگ ایجنٹوں کی بھی پٹائی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس کےسامنے یہ سب کچھ ہوا اور وہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ انہوں نے 137 نمبر وارڈ میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا ہے۔آزاد امیدوار ممتاز بیگم نے بھی ترنمول کانگریس پر ریگینگ کا الزام عائد کرتے ہوئے دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف بی جے پی کولکاتا پولیس کی نگرانی میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس پر کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کا مرکزی فورسز کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی بی جے پی کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

جنوبی کولکاتا کے مختلف وارڈوں میں اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کانگریس پر تشدد برپا کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Polling in Kolkata Municipal Corporation: کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے 144 وارڈوں میں پولنگ شروع

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے 144 وارڈوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ جنوبی کولکاتا کے مختلف وارڈوں میں ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں بالخصوص سی پی آئی ایم کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

جنوبی کولکاتا کے وارڈ نمبر 102،107،108 اور 109 میں سی پی آئی ایم کے حامیوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر پولنگ ایجنٹوں پر حملہ آور ریگینگ کا الزام لگاتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔

سی پی آئی ایم کے رہنما سومیک لہری کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اپنے غنڈوں کی مدد سے سی پی آئی ایم کے پولنگ ایجنٹوں پر حملہ کیا اور انہیں مار پیٹ کر بوتھ سے باہر کر دیا۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کے تمام الزامات کو بنیاد قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.