ETV Bharat / state

کولکاتا: لاک ڈاؤن کا ایک ہفتہ مکمل، ناکہ چیکنگ جاری - مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن کا ایک ہفتہ مکمل

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ میں پولیس نے بڑے پیمانے پر ناکہ چیکنگ مہم چلائی۔ اس دوران متعدد لوگوں کو حراست میں لے کر گاڑیاں ضبط کی۔

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن جاری
مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن جاری
author img

By

Published : May 23, 2021, 8:57 PM IST

مغربی بنگال میں جاری پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن کا ایک ہفتہ مکمل ہو گیا ہے۔ ایک طرف لاک ڈاون کے سبب عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری طرف اس کے مثبت پہلو سامنے آنے لگے ہیں۔

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن جاری

سخت لاک ڈاؤن کے سبب ریاست میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد نمایاں کمی آئی ہے۔ گذشتہ سات دنوں میں پہلی مرتبہ 19 ہزار سے کم کورونا کے نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
کولکاتا اور مغربی بنگال پولیس انتظامیہ نے ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر ناکہ چیکنگ مہم چلا رہیں ہیں۔ ٹھوس وجہ بتانے میں ناکام رہنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
دارالحکومت کولکاتا کے علاوہ جنوبی 24 پرگنہ کے گارڈن ریچ، میٹیا برج، بج بج، کینگ، بروئی پور، سونار پور، ڈائمنڈ ہاربر سمیت تمام تھانہ علاقوں میں ناکہ مہم چلائی گئی۔
شمالی 24 پرگنہ کےاس کے علاوہ کمرہٹی، بیرکپور، شیام نگر، بھاٹ پاڑہ، کانکی نارہ میں بڑے پیمانے پر ناکہ چیکنگ جاری ہے اب درجنوں لوگوں کی گرفتاری عمل آئی۔
مغربی بنگال کی حکومت نے کورونا کے کیسز میں کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا مثبت اشارہ دے دیا ہے۔
ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے چین کو توڑنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق سینما گھروں، جم، اسپورٹس کمپلیکس، ریستوران اور ہوٹل وعیرہ بند ہیں.اس پر سبھی لوگ سختی سے عمل کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ لوکل ٹرین خدمات پہلے ہی معطل کر دی گئی ہے اور اب اس فہرست میں میٹرو ریلوے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد ساڑھے گیارہ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب اب تک چودہ ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.