کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کے قریب سے پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے۔مشتبہ شخص کی گرفتاری کے بعد سنسنی پھیل گئی۔
کولکاتا پولیس کمشنر ونیت گوئل نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس، ایس ٹی ایف اور اسپیشل برانچ کالی گھاٹ تھانے میں اس سے تفتیش اور پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔معاملے کی ہر زاوئے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے دارالحکومت کے جنوب میں واقع کالی گھاٹ تھانے کی پولیس نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو ادھیت ادھر بھٹکتے ہوئے دیکھا ۔ان حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ۔مشتبہ شخص نے کسی بھی سوال کا معقول جواب نہیں دیا جس کی بنیاد پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کو اس کے پاس سے آتشیں اسلحہ، چاقو اور ممنوعہ اشیاء کے علاوہ مختلف ایجنسیوں کے کئی شناختی کارڈ ملے ہیں۔ کولکاتا پولیس کمشنر ونیت گوئل نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت شیخ نور عالم کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اسے اس وقت روک لیا جب وہ گلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Shaheed Diwas کولکاتا سے ممتابنرجی کا بی جے پی کو چیلنج
کمشنر ونیت گوئل نے بتایا کہ شیخ نور عالم پولیس اسٹیکر والی کار میں سفر کر رہے تھے۔ پولیس، ایس ٹی ایف اور اسپیشل برانچ مقامی پولیس اسٹیشن میں اس سے تفتیش اور پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔