ETV Bharat / state

سلی گوڑی: پولیس کی فائرنگ میں بی جے پی ورکر کی موت - ریاست مغربی بنگال

سلی گوڑی میں بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ کی جانب سے نکالے گئے اتر کننیہ مارچ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

One person has died in Siliguri during bjp yuva morcha's uttarkanya march
اترا کننیہ مارچ کے دوران ایک نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 4:48 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع سلی گوڑی میں بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ کی جانب سے نکالے گئے اترا کننیہ مارچ کے دوران پولیس نےمظاہرین پر واٹر کیننن اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ جس میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

وہیں اس واقعہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے ریاستی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے صدر جمہوریہ سے بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کسانوں کے دہلی کوچ سے ٹریفک نظام درہم برہم

انہوں نے اپنے مطالبے میں کہا کہ' بنگال میں امن و امان جیسی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے اس لیے اس معاملے پر فورا کارروائی ہونی چاہئے'۔

واضح رہے کہ آئندہ سال ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں جس کے لیے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں میں بیان بازی کا سلسلہ شدومد سے ہی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.